بین سٹوکس کے 2 سوتیلے بہن بھائیوں کو بچپن میں ہی قتل کیے جانے کا انکشاف
رائسٹ چرچ: انگلش سٹار آل راﺅنڈر بین سٹوکس کے 2 سوتیلے بہن بھائیوں کو بچپن میں ہی قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے مطابق سٹوکس کی والدہ ڈیب کی جانب سے طلاق لینے کے بعد سابق شوہر رچرڈ ڈون نے 1988 ءمیں ان کی 8 سالہ سوتیلی بہن اور 4 سالہ بھائی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی تھی،
طلاق کے بعد ڈیب نے رگبی کوچ جیرارڈ سٹوکس سے شادی کی۔اس المناک واقعے کے 3 برس بعد بین سٹوکس کی پیدائش ہوئی تھی اور2003ءمیں وہ اپنے والدین کے ہمراہ برطانیہ منتقل ہوگئے تھے ۔برطانوی اخبار نے تمام واقعات اور بچوں کی تصاویر کے ہمراہ رپورٹ شائع کی جس پر 28سالہ بین سٹوکس نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسے اپنے والدین کی نجی زندگی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے برطانوی اخبار کے لیے انتہائی سخت زبان استعمال کی ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والدین ،اہلیہ اور بچوں کو عام شہری کی طرح زندگی گزارتے دیکھنا چاہتے ہیں ۔
— Ben Stokes (@benstokes38) September 17, 2019