پلوامہ کے شہری نے مسجد نبوی ﷺ میں وزیر خارجہ کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

مدینہ منورہ: (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے مدینہ میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ کے نوجوان کی ملاقات ہوئی۔ گلزار نامی نوجوان نے مقبوضہ کشمیر کی خراب صورتحال سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دیکھ کر کشمیری مسلمان اُن کے پاس آیا اور اپنی پریشانی بیان کی کہ پلوامہ میں والدین سے کوئی رابطہ نہیں ہورہا۔

مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں نوجوان نے وزیر خارجہ کو بتایا کہ کئی روز سے کشمیری بھائیوں سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پلوامہ میں والدین سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہوپارہا، کشمیر میں ہمارے بہن بھائیوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے نوجوان کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ جارہے ہیں جہاں کشمیریوں اور کشمیر کا مقدمہ نہ صرف عالمی دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا بلکہ ہم اس مقدمے کو اچھے سے لڑیں گے، دعا ہے کہ کشمیریوں کو جلد آزادی ملے، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیر جلد آزاد ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے نوجوان کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر کا مقدمہ ہر سطح پر لڑے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تفصیلات جاری کر د ی گئیں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 21 سی27ستمبرنیویارک کا دورہ کریں گے، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اجلاس میں پاکستان کے اعلٰی سطح وفد کی قیادت کریں گے، وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کرینگے، ترجمان دفترخارجہوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے