فیصل واوڈا نے شاہ محمود سے جواب طلب کر لیا

کراچی : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کابینہ اور قوم کے آگے جوابدہ ہونا پڑے گا کہ یو این ایچ آرسی میں 16 ممالک کی حمایت کیوں نہیں ملی جب کہ 58 ممالک کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ تھا۔

مودی اور آر ایس ایس دراصل ہٹلر کے نظریے پر چلنے والا دہشتگرد ذہن کا آدمی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی سوچ غلط ہے کہ جنگ صرف دو ممالک میں ہو گی۔ پاکستان نے ایٹم بم پھلجڑیاں چھوڑنے کے لیے نہیں رکھا ہوا ، ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں جانوروں کو بھی مات دے دی ہے وہاں کشمیریوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔

پروگرام میں این آر او سے متعلق بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اب این آر او حکومت یا کسی اور سے نہیں مانگا جارہا دونوں بھائی ایک دوسرے کوا ین آر او دینے کی بات کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمن کو آج وزارت دے دیں تو عمران خان سب سے بہترین وزیراعظم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی صورت این آر او نہیں دیں گے۔ ایک صورت یہ ہے کہ پلی بارگین کریں پیسے دیں اور باہر چلے جائیں۔

اس پر بھی وزیراعظم عمران خان کو منایا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما وزیراعظم عمران خان پر تکیہ کرتے ہیں، بجٹ اجلاس ہو یا چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہو ن لیگ کے لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا، مولانا فضل الرحمن کو نواز شریف فنڈ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑا بھائی چھوٹے بھائی کو کہتا ہے میں بیٹی کے اقتدار پر تمہیں قربان کردوں گا۔ نواز شریف این آر او مانگ رہا ہے لیکن شہباز شریف کی کچھ شرائط ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے