چونیاں سے ایک اور بچے کی لاش برآمد
قصور: چونیاں کے مضافاتی علاقے سے ایک اور بچے کی باقیات ملی ہیں جس کے بعد علاقے میں ایک بار پھر خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔
قصور کی نواحی شہر چونیاں میں ایک اور بچے کی باقیات ملی ہیں۔ جس کے بعد علاقے سے ملنے والی بچوں کی لاشوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ پولیس نے لاش کی باقیات کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیشی عمل شروع کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی باقیات جس جگہ سے ملی ہے وہ اس مقام سے قریب ہی ہے جہاں سے پہلے زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 4 بچوں کی لاشیں اور باقیات ملی تھی۔