حسن کو نکھارنے کے 10طریقے

اگر آپ کی جلد پر داغ دھبے ہیں تو تھوڑی سے روئی لیونڈر آئل میں ڈبو کر متاثرہ جگہ پر لگائیں۔

صحت مند‘روشن اور چمکتی آنکھوں کے لیے۔فلالین کے کپڑے کو ٹھنڈے پانی میں ڈبو کر اپنے چہرے پر ڈال لیں اور پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں یہ عمل جلد میں دوران خون کو بڑھاتاہے۔

تلV.TB‘زنک اور پوٹاشیم سے بھر پور ہوتے ہیں ۔یہ آگ کے مسلز اور ٹشوز کے لیے مفید ہیں اور آپ کی جلد کو جواں رکھتے ہیں۔

کم عمر دیکھائی دینے کیلئے بھنوؤں کو بنواتے رہنا چاہیے۔بھنوؤں کی بناوٹ سے آپ مزید پر کشش نظر آسکتی ہیں۔توزنک اس کیلئے ایک بہترین طریقہ ہے۔

اپنے چہرے اور جلد کے مسلز کو ایکپنچر کے طریقے مساج کے ذریعہ آپ ان میں دوران خون کو تیز کر سکتے ہیں۔
اپنی جلد کو نرم وملائم اور صحت مند رکھنے کیلئے شہد استعمال کریں گھر میں تیار کردہ شہد کا ماسک بہت مفید ہے۔

خشک جلدکونرم کرنے کے لیےAloeveraجیل استعمال کریں۔
تروتازہ جلد کے لیے وٹامن اے‘سی اور ای سے بھر پور غذاؤں کا استعمال بہت ضروری ہے۔
موئسچرائزر کا روزانہ استعمال جلد کی توڑ پھوڑ کوروکتا ہے۔

اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں اور اس سے نجات حاصل کرنے کے لئے باقاعدگی سے ورزشیں کرتی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی آپ کے وزن میں مسلسل اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے تو عین ممکن ہے کہ جو ورزشیں آپ کر رہی ہوں وہ زیادہ سخت ہوں اور اُن کا دورانیہ بھی زیادہ ہو۔

اور ہو سکتا ہے کہ اتنی زیادہ ورزش کی آپ کو ضرورت ہی نہ ہو۔بہت ورزش آپ کے Metabolismمیں اضافہ کرکے آپ کی بھوک کو مزید بڑھا دیتی ہے۔
اس لئے ورزش میں بھی اعتدال کیجئے۔

40سال کے بعد خواتینOsteoarthritisکا شکار ہو جایا کرتی ہیں ۔ایسی خواتین کو ادویات اور ورزشوں کے علاوہ اپنی خوراک پر بھر پور توجہ دینی چاہئے۔اگر وہ موٹاپے کا شکار ہیں تو فوری طور پر اپنے وزن میں کمی لانے کی کوشش کریں اور اپنی خوراک میں اناج ‘دالیں ‘تازہ پھل اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
کوشش کریں کہ مکھن‘گھی‘چینی اور نمک کے استعمال کو کم کریں۔

ایسے افراد کہ جو نون انسولین ذیا بیطس کے مرض کا شکار ہیں اور وہ دعوتوں اور ریسٹورینٹ میں جا کر لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو اس کے لئے انہیں کیا کرنا چاہئے۔بہتر یہ ہے کہ وہ کسی بھی وقت کا کھانا نہ چھوڑیں اور جب کسی دعوت یا ریسٹورینٹ میں جائیں تو تندوری اور بیکڈ اسنیکس اور ہلکے سوپ پر توجہ دیں کریمی اور بھاری سوپ سے اجتناب کریں۔
جب آپ ڈنر کیلئے کچھ انتخاب کررہے ہوں تو گرلڈ اور بیکڈ غذاؤں پر توجہ دیں۔

لیکن خیال رہے کہ ایسی بیکڈ چیزوں کو منتخب نہ کریں کہ جن پر پنیر اور وائٹ سوس استعمال ہواہو۔تلی ہوئی چیزوں سے پر ہیز کریں۔چکی کے آٹے کی روٹیاں استعمال کریں اور نان کے قریب بھی نہ جائیں۔کوشش کریں کہ ایسی غذائیں استعمال کریں کہ جو ریشے دار ہوں جیسے سبزیاں اور سلاد کے ساتھ کم چکنائی کی ڈریسنگ یا پھر دالیں وغیرہ‘سرخ گوشت کے بجائے سفید گوشت کو فوقیت دیں۔میٹھے کی جگہ پھل کو ترجیح دیں۔ہر قسم کی سوفٹ ڈرنک سے اجتناب برتیں۔اور آخری بات یہ کہ اپنی ضرورت سے زیادہ نہ کھائیں کیونکہ آپ کو بہر حال اپنے وزن کا بہت زیادہ خیال کرنا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے