وزیراعظم کی ہولی کے تہوارپرہندوبرادری کومبارک باد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہولی کے تہوارپرہندو برادی کو مبارک باد پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے ہولی کے رنگ بھرے تہوار پر ہندو برداری مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار پر امن اور رنگوں سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری ہولی کا تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے، اس موقع پر ہندو برادری کے افراد ایک جگہ جمع ہوتے ہیں جہاں مرد، خواتین، بچے اور بزرگ سب ہی ایک دوسرے کے چہروں پر رنگ ملتے اور پھینکتے ہیں۔ اس روز ہندو برادری کے افراد ایک دوسرے کو تحفے تحائف بھی پیش کرتے ہیں جب کہ گھروں پر تقاریب کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے