” سری لنکن ٹیم سے شکست کھانے کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

لاہور(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ شکست کبھی بھی اچھی نہیں ہوتی، ایسی ٹیم سے شکست ہونا جس کے اہم کھلاڑی نہ ہوں مایوس کن ہے۔سری لنکا کے ہاتھوں ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہار کبھی بھی اچھی نہیں ہوتی بالخصوص جب آپ ایسی ٹیم سے شکست کھا جائیں جس کے بیشتر مین کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہ ہوں۔ہیڈکوچ کے مطابق ہار ایک لحاظ سے اچھی بھی ہے کہ ہمیں اپنی کمزوریوں کا پتہ چلا ہے بولنگ پر بہت کام ہونے والا ہے،سری لنکن نا تجربہ کار ٹیم تھی پھر بھی اس نے بڑے زبردست طریقے سے فتوحات حاصل کیں جبکہ ہم بری طرح ناکام رہے۔مصباح الحق نے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کارکردگی دکھا کر آئے ہیں ، دونوں کو موقع دیا ہے ہم یہی کرسکتے تھے ، ہم اختتامی اوورز میں اچھی باولنگ نہیں کر پارہے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال پر چیف کوچ نے کہاکہ شکست پر میں ہی جواب دہ ہوں اور بہت سی چیزیں ہیں جن کے سوال کا جواب تلاش کررہے ہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ جب سری لنکن ٹیم آئی تھی تو کچھ لوگ کہ رہے تھے کہ بی ٹیم آئی ہے، سری لنکا کو بی ٹیم کہنے والوں کو جواب مل گیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان اے، بی اور سی نہیں ہوتی

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے