برطانوی شاہی جوڑے کی اسلام آباد میں بچوں کے اسکول آمد

اسلام آباد: برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے وفاقی دارالحکومت میں سرکاری اسکول کا دورہ کیا۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کلاسز میں گئے اور بچوں سے ملاقات کی۔ پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ نے اساتذہ سے بھی مصافحہ کیا۔ شاہی جوڑا الگ الگ میزوں پر بچوں کے ساتھ بیٹھ گیا اور ان میں گھل مل گیا۔ شاہی جوڑے نے بچوں سے مزے مزے کی باتیں کیں اور ان سے سبق بھی سنا۔



گزشتہ روز برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں اور 18 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔ برطانوی شاہی جوڑا صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ لاہور اور چترال کا دورہ بھی کریں گے۔ گزشتہ 10 سال میں کسی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے