شہباز شریف آزادی مارچ کی قیادت کریں یا نہیں ؟ اعلان کر دیا گیا
لاہور:مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کا فیصلہ اٹل ہے اس پر سب کو عمل کرنا ہے، شہباز شریف آزادی مارچ کی قیادت کریں گے۔لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کوئی ابہام میں نہ رہے میاں نوازشریف کا فیصلہ ہی حتمی ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ انتقام کا نشانہ شہباز شریف کو بنایا گیا ہے اور وہ ہی آزادی مارچ کی قیادت کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ نون کی تنظیم نو کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، تمام اضلاع سے پارٹی کے ورکرز آزادی مارچ میں شریک ہوں۔رانا ثناء کا کہنا تھا کہ تمام فیکٹریاں ملک سے باہر جا رہی ہیں، سرمایہ کار آج کاروبار اور یونٹ بند کرکے ملک سے بھاگ رہے ہیں۔