ویمنز ٹیموں کا انتخاب خواتین ہی کیا کریں گی، پی سی بی
جلال الدین کی زیرسربراہی کام کرنے والی پی سی بی ویمنز سلیکشن کمیٹی کی مدت گزشتہ ماہ ختم ہوگئی تھی، بدھ کو نئے پینل کا اعلان کردیا گیا، سربراہی سابق کپتان عروج ممتاز سنبھالیں گی، 3رکنی کمیٹی میں اسماویہ اقبال کو برقرار رکھا گیا ہے، مرینہ اقبال نئی رکن کے طور پر شامل ہوئی ہیں۔
جلال الدین کے ساتھ اختر سرفراز کی خدمات بھی برقرار رکھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی، نئی سلیکشن کمیٹی کا پہلا ٹاسک مئی میں جنوبی افریقہ میں ہونے والی آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کیلیے قومی ٹیم کا انتخاب ہوگا، خواتین کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی کے منصوبے کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ منیجر عائشہ جلیل کو ٹیم منیجر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے، عائشہ اشعر کو انٹرنیشنل کرکٹ کی پلاننگ اور رابطہ سازی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اسپورٹس رپورٹر 3 گھنٹے پہلے
شیئر
ٹویٹ
تبصرے
مزید شیئر
سلیکشن کمیٹی کی سربراہی عروج ممتازکے سپرد،اسماویہ اور مرینہ بھی شامل۔ فوٹو: فائل

لاہور: پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کی سربراہی عروج ممتاز کو سونپ دی۔
جلال الدین کی زیرسربراہی کام کرنے والی پی سی بی ویمنز سلیکشن کمیٹی کی مدت گزشتہ ماہ ختم ہوگئی تھی، بدھ کو نئے پینل کا اعلان کردیا گیا، سربراہی سابق کپتان عروج ممتاز سنبھالیں گی، 3رکنی کمیٹی میں اسماویہ اقبال کو برقرار رکھا گیا ہے، مرینہ اقبال نئی رکن کے طور پر شامل ہوئی ہیں۔
جلال الدین کے ساتھ اختر سرفراز کی خدمات بھی برقرار رکھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی، نئی سلیکشن کمیٹی کا پہلا ٹاسک مئی میں جنوبی افریقہ میں ہونے والی آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کیلیے قومی ٹیم کا انتخاب ہوگا، خواتین کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی کے منصوبے کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ منیجر عائشہ جلیل کو ٹیم منیجر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے، عائشہ اشعر کو انٹرنیشنل کرکٹ کی پلاننگ اور رابطہ سازی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کا کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ مستقبل کی ترجیحات میں شامل ہے، کھیل سے وابستہ اور جدید تقاضوں سے آگاہ اراکین کو نئی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے،اس سے میرٹ پر کھلاڑیوں کے انتخاب یقینی بناتے ہوئے ویمنز کرکٹ کو بہتری کی جانب گامزن رکھنے کا مقصد حاصل ہوگا، انھوں نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کی رکن ہوتے ہوئے عروج ممتاز زیادہ موثر انداز میں ذمہ داریوں سے انصاف کرسکتی ہیں، جلال الدین اور اختر سرفراز کی ویمنز کرکٹ کیلیے خدمات قابل تحسین ہیں۔
عروج ممتاز نے کمیٹی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داری سونپنے پر پی سی بی کی شکرگزار ہوں، توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گی، انھوں نے کہا کہ میں باصلاحیت خواتین کرکٹرز کو مواقع دینے کے ساتھ مستقبل کیلیے نیاٹیلنٹ بھی تلاش کرنے کاکام کروں گی، اس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں بھی نکھار آئے گا۔