موٹرولا کا مشہور فولڈایبل ریزر اب دوبارہ ریلیز کیا جائے گا

لندن: جو لوگ عرصے سے موبائل فون استعمال کررہے ہیں انہیں موٹرولا کا مشہور فولڈ ہونے والا ریز فون اب تک یاد ہوگا جس نے پاکستان میں بھی دھوم مچائی تھی۔

اب اسی فولڈایبل کو اسمارٹ فون کے قالب میں ڈھال کر اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے لیکن بعض تجزیہ کاروں کے مطابق اس کی قیمت بہت زیادہ ہوسکتی ہے۔ سال کی ابتدا میں موٹرولا نے ایک بیان میں اس کا اشارہ بھی دیا تھا کہ وہ مشہور بند اور کھلنے والے ریزر فون کو نیا روپ دے کر پیش کرے گا۔ موٹرولا ریزر 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا اور لوگوں نے اسے کئی سال تک استعمال کیا۔

اب کلاسک ریزر وی تھری کا ایک ٹیزر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں اینی میشن دیکھی جاسکتی ہے۔ لیکن آپ اسے سام سنگ گیلکسی فولڈ ایبل فون سے نہیں ملاسکتے کیونکہ دونوں کی نوعیت مختلف ہے۔ لیکن موٹرولا نے فولڈیبل ریزر کی ٹیگ لائن ہی استعمال کی ہے۔ اس میں بار بار ایک جملہ بھی استعمال کیا گیا اور وہ ہے کہ ’ یو آر گوئنگ ٹو فلپ‘۔ یوٹیوب پر شائقین نے اس خبر پر مسرت کا اظہارکیا ہے۔


اسمارٹ فون کے شائقین 13 نومبر کی اس تقریب کے منتظر ہیں جس میں اس فون کا دیدار کرایا جائے۔ تاہم افواہ یہ ہے کہ اس کا ایک ہی ورژن ریلیز کیا جارہا ہے جس کی قیمت 1500 ڈالر رکھی گئی ہے۔

اسے سفید، سیاہ اور سنہرے رنگ میں پیش کیا جارہا ہے اور اب تک کی تصاویر سے یوں لگتا ہے کہ یہ ایک فلپ فون ہی ہوگا تاہم اس میں اسمارٹ فون کے خواص شامل ہوں گے۔ لیکن اس کے پیٹنٹ کی ڈیزائن کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ فولڈنگ آپشن قدرے پیچیدہ بنایا گیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے