کرتار پور راہداری کا 9نومبرکو افتتاح ،اس تاریخی موقع پر بھارت سے کون کون سی اہم شخصیات پاکستان آئینگی؟فہرست سامنے آگئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرتار پور راہداری کا افتتاح 9نومبر کو ہونے جارہا ہے، اس تاریخی موقع پر 5 سو 75 سکھ یاتری گرو نانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر پہلی مرتبہ کرتار پور راہداری سے پاکستان میں دخل ہوں گے۔ان سکھ یاتریوں میں بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ بھی شامل ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان آنے والے اس پہلے گروپ میں یونین وزیر ہردیپ پوری، ہرسمرت کور بادل، پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن(ر) امریندر سنگھ اور دیگر ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔اس گروپ کی قیادت سابق وزیراعظم نہیں بلکہ موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن (ر)امریندر سنگھ کریں گے.