اب واٹس ایپ گروپ میں بلااجازت کسی کوشامل کرنا ناممکن
سان فرانسسكو: واٹس ایپ میں ایک آپشن کے ذریعے مختلف گروپ اور چیٹنگ گروہ آپ کو اجازت کے بغیر اپنے ساتھ شامل کرلیتے ہیں اور ہر منٹ بعد پیغامات، ویڈیو یا تصاویر کی بھرمار شروع ہوجاتی ہے لیکن اب واٹس ایپ کے نئے فیچر کے تحت یہ عمل ناممکن ہوگیا ہے اور آپ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی آپ کو کسی گروپ میں شامل نہیں کرسکے گا۔
واٹس ایپ نے اس ضمن میں نئی پرائیویسی سیٹنگ جاری کی ہے جس کے تحت آپ کے اکاؤنٹ کو کسی ایرے غیرے گروپ میں شامل کرنے کے سے پہلے آپ کی اجازت درکار ہوگی۔ واٹس ایپ نے چند روز قبل ہی یہ آپشن اینڈروئڈ اور آئی او ایس کے لیے جاری کیا ہے۔
واٹس ایپ کے ترجمان نے کہا کہ واٹس ایپ گروپ کی بہتات کی وجہ سے انفرادی یوزر نے ان سےاس آپشن کی درخواست کی ہے جس کے بعد کمپنی نے یہ آپشن پیش کیا ہے۔ اسی لیے ہم اپنے نظام میں ایک آپشن پیش کررہے ہیں جس کے تحت آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ کس گروپ کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور کسے رد کرتےہیں۔
س کا طریقہ بہت آسان ہے جس میں پہلے اکاؤنٹ میں جائیے، پھر پرائیویسی منتخب کریں اور اس کے بعد گروپ سیکشن کے مینو کا انتخاب کریں۔ اس میں آپ کو تین آپشن دکھائی دے رہے ہیں یعنی’ فرام ایوری ون ‘، فرام ’مائی کانٹیکٹس‘ اور فرام ’مائی کانٹیکٹ ایکسیپٹ‘ میں سے کسی کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔
ان تین میں سے مائی کونٹیکٹس کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد صرف وہی افراد آپ کو گروپ میں شامل کرسکیں گے جو آپ کے رابطے میں ہیں۔ ایوری ون کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے ہر ایک کو آزادی دے دی ہے کہ جو چاہے آپ کو اپنے کسی بھی گروپ میں شامل کرلے۔
مائی کونٹیکٹس ایکسیپٹ کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے ہی رابطوں میں سے کسی کو اجازت دینے یا نہ دینے کا اختیار رکھتےہیں۔ اس سے ایک ہی گروپ میں ڈبلنگ کا امکان بھی ختم ہوجائے گا۔
علاوہ ازیں اگر آپ کسی بھی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتے تو مائی کانٹیکٹس ایکسیپٹ میں جاکر سلیکٹ آل کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔