3 مہینوں کے بعد کوئی وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہو گا ،چوہدری شجاعت نے عمران خان کو اہم مشورہ دیدیا
اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اپنی توانائی مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے پر صرف کرے۔ عمران خان ماتھے پر ایسا کلنک کا ٹیکا نہ لگائیں جسے دھونا مشکل ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے علاج پر جو شور برپا ہوا ہے وزیراعظم کو اسے قابو کرنا پڑے گا ، اگر یہی حالات رہے تو تین سے چھ ماہ کے بعد کوئی وزیراعظم بننے کے لیے تیار نہیں ہو گا۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایسے لوگوں کی باتیںنہ سنیں جو اچھے فیصلوں میں مینگنیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔