کیل مہاسوں کو بھول جائیے، اسپرے سے نئی جلد لگائیے

ٹوکیو: اس سال چار دسمبر کو جاپانی کاسمیٹک کمپنی ایک حیرت انگیز مصنوعہ متعارف کرارہی ہے جسے مستقبل کا میک اپ قرار دیا گیا ہے۔ یہ ایک اسپرے ہے جو چہرے پر ٹھہر کر داغ دھبے، کیل مہاسے چھپا کر خوبصورت اور ہموار جلد فراہم کرتا ہے۔ تاہم یہ اسپرے بعد میں کسی ماسک کی طرح اتر جاتا ہے۔

مشہور کاسمیٹک کمپنی کاؤ نے ای ایس ٹی نامی ایک پروڈکٹ تیار کی ہے۔ یہ ایک مائع اسپرے ہے جسے چہرے پر چھڑکا جاتا ہے تو چہرے پر جلد کی ہلکی سی پرت بن جاتی ہے جسے کوئی بھی شناخت نہیں کرسکتا۔ اس کے نیچے چہرے کے مہاسے اور دھبے وقتی طور پر چھپ جاتے ہیں کیونکہ اسپرے بہت مہارت سے جلد پر ایک ملی میٹر کے بھی ہزارویں حصے جتنی تہہ لگاتا ہے۔


اسپرے جلد پرپڑتا ہے تو اس میں فائبر(ریشے) جلد پر جمع ہوجاتے ہیں اور پھیل کر جلد کی ناہمواری کو ڈھانپ لیتے ہیں۔ ای ایس ٹی اسپرے میں ایک ڈیفیوزر ہے جو اسپرے کرتا ہے اور دوسری جانب ایک مائع بھری شیشی ہے جو بار بار بھری جاسکتی ہے۔

ای ایس ٹی مصنوعی جلد والے اسپرے کو پہلے جاپان میں متعارف کرایا جائے گا اور اس کے بعد دنیا بھر میں فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی ابتدائی قیمت 532 ڈالر رکھی گئی ہے جو پاکستانی 80 ہزار روپے ہے۔

کمپنی اگلے مرحلے میں اسپرے کو لوشن کی شکل میں بھی تیار کرے گی جس کی قیمت قدرے کم یعنی 110 ڈالر رکھی گئی ہے

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے