لندن برج پر حملے میں ملوث عثمان خان نے ”را“ کی فنڈنگ سے آزادکشمیر میں کون سے منصوبے بنا رکھے تھے؟تہلکہ خیز انکشافات
لندن،نئی دہلی : لندن برج پر حملے میں ملوث حملہ آور، عثمان خان نے بھارتی ایجنسیوں کی فنڈنگ سے کشمیر میں فوجی ٹریننگ کیمپ قائم کرنے کا منصوبہ بنارکھا تھا۔ عثمان خان کو سٹاک ایکسچینج دہشت گردی کے منصوبے میں سزا سنائی گئی تھی۔ اس حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
انہوں نے بورس جانسن کے گھر پر بھی حملے کا منصوبہ بنایا تھا، جو 2012 ء میں لندن کے میئر تھے۔ سا ؤتھ ایشین وائر کے مطابق حملے کے بعد ان کے کشمیرمیں روابط کاانکشاف ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے سکول چھوڑ دیا تھا اور نوعمری میں برطانیہ میں انٹرنیٹ پر بنیاد پرست اسلام کی تبلیغ شروع کردی تھی
جہاں ان کی کافی فالورشپ تھی۔لندن میں سرگرم بھارت کے حق میں لابنگ کرنیوالے چند سرگرم کارکنوں سے خان کی میٹنگز کا بھی انکشاف ہوا ہے جن کی طرف سے خان کو کشمیر میں اپنے اہل خانہ کی زمین پر ٹریننگ کیمپ قائم کرنے کے لئے فنڈنگ کی یقین دہانی کروائی گئی۔خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ لائن آف کنٹرول کے قریب آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں میں اپنا کنٹرول حاصل کرکے شرعی قانون قائم کرنا چاہتے ہیں۔
جس کے لئے انہیں وسائل بھی دستیاب تھے انہیں پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں بھی بھیجا گیا تھا جہاں ان کا فوجی ٹریننگ کیمپ مدرسہ کی صورت میں قائم کرنے کا منصوبہ تھا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیاتھا کہ وہ برطانیہ لیٹر بم بھیجیں گے اور برطانوی نسل پرست گروہوں کو نشانہ بنائیں گے۔