شیرگڑھ:بدنام زمانہ اسمگلرگرفتار1کلو390 گرام چرس وشراب برآمدمقدمہ درج
شیر گڑھ ( نامہ نگار) بدنام زمانہ اسمگلرگرفتار 1 کلو 390 گرام چرس و شراب برآمد مقدمہ درج واقعات کیمطابق عمر سعید ملک DPO اوکاڑہ کی زیر ہدایت منشیات فروشوں کیخلاف جاری مہم کے دوران میاں احسان اللہ ڈی ایس پی سرکل انچارج کومخبر خاص نے اطلاع دی کہ بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش چرس اسمگل کرنے کیلئے لیجا رہا ہے اگر فوری اور جامع حکمت عملی سے ریڈ کیاجائے تو رنگے ہاتھوں گرفتاری ممکن ہے اس اطلاع پر سردار منظر الحق شاہجہان انسپکٹر ایس ایچ او شیر گڑھ اور رانا نذر عباس سسٹنٹ سب انسپکٹر نے عبدالواحدکانسٹیبل ،عبدالوحید کانسٹیبل ،محمد ناظم کانسٹیبل ڈرائیورودیگرنفری کے ہمراہ بھیس بدل کر راہگیروں اور کسانوں کے روپ میں احسن حکمت عملی کے تحت کامیاب ریڈ کیا اور منشیات سپلائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ اسمگلر مختار عرف مکھی الجیرہ کھرل سکنہ 20/1AL کو ایک کلو390 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور 9C کا مقدمہ نمبر 505/19 درج کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے۔ واضع رہے کہ ملزم پہلے بھی بارہا انٹی نارکوٹکس اور شیر گڑھ پولیس نے منشیات برآمد کر کے ملزم کو اور اسکی زوجہ فاطمہ کو جیل بھجوایا ہے ملزمان عادی ہیں اور پیشہ ور ہیںواپسی پر چادر پوش شخص نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر دوڑ لگا دی قابو کرنے پر آصف علی ولد مقبول وٹو نامی شخص کو گرفتار کر کے 18لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا سردار منظر الحق شاہجہان انسپکٹر ایس ایچ او شیر گڑھ ،رانا نذر عباسASI چوکی انچارج نے شیر گڑھ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں انھو ںنے نئی نسل کو بے راہروی کا شکار کر کے تباہ کردیا ہے کئی خاندانوں کو اجاڑنے والے منشیات فروش کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں انکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہے ہیں علاقہ تھانہ شیر گڑھ کو کرائم فری ،اور منشیات فری بنانا مشن ہے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک اور میاں احسان اللہ ڈی ایس پی نے شیر گڑھ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد و نقد انعام کا اعلان کیا ہے ۔