30دسمبرپریس کلب تا گورنر ہاو¿س”یونین بحالی مارچ“کرینگے‘افرسیاب نظامی

اوکاڑہ (ملک ظفر سے )انجمن طلباءاسلام کے لاہور ڈویڑن ناظم افرسیاب نظامی، ضلعی ناظم محمد عامر بھٹی، ضلعی جنرل سیکرٹری افضال حسین چھچھر ،اوکاڑہ سابقہ پنجاب پریس سیکرٹری رانا وحید ،اور سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری محمد عتیق اسلم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو طلباءیونین کی بحالی کیلئے 25دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے انہوں نے کہا 25 دسمبر تک طلباءیونینز کے انتخابات کا شیڈول جاری نہ کیا گیا تو مرکز کی آ واز پر سینکڑوں نہ ہوئیں تو 30دسمبر پریس کلب تا گورنر ہاو¿س ” یونین بحالی مارچ”کریں گے جس میں ہزاروں طلباء شریک ہوں گے۔یونینز کی بحالی کیلئے اقدام کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے طلباءیونین کی بحالی کے بیان، آزادکشمیراور سندھ میں طلباءیونینز بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔، عمران خان طلباءیونین کی بحالی کے بیان کو حقیقت میں بدلیں۔
دعوے اور وعدے حکمرانوں کی پرانی روایت ہے۔زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدام کی ضرورت ہے۔طلباءیونینز کی بحالی ناگزیز ہوچکی ہے۔نان سٹیٹ ایکٹرزطلباءیونینز کی بحالی کے مطالبے کو بنیاد بناکر معصوم طالب علموں کوملک دشمن سرگرمیوں میں استعمال کرنے کی سازش میں مصروف ہیںنوجوانوں کو اپنا اثاثہ سمجھنے والے وزیر اعظم طلباءقیادت سے کیوں خائف ہیں18سال کا ووٹر عمران خان کو ووٹ دینے کیلئے اہل اپنا نمائندہ چننے کیلئے شدت پسند کیوں ہے۔ 30دسمبر کو طلباءکا سمندر گورنر ہاو¿س کے سامنے بدمست حکمرانوں کا تاج اورتخت بہاکرلے جائے گا۔ حکومت طلباءیونینز پرغیر آئینی پابندی ہٹاکر طلباءبرادری کے دل جیت سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا35سالہ جہدوجہد کو پس پشت ڈال کر ملک دشمن قوتوں کو طلباءکا سٹیک ہولڈر بنا دیا گیاہے۔سرخ ایشاءکا نعرہ لگانے والے پی ٹی ایم کا جدید ایڈیشن ہیں۔ طلبائ حقوق کے نام پر غیر ملکی ایجنڈا پورا کیا جا رہا ہے۔ریاستی ادارے فارن فنڈڈ این جی اوز کی پ±راسرار سرگرمیوں کی تحقیقات کریں۔  فارن فنڈڈ این جی اوز نے طلبائ یکجہتی مارچ کے نام پر پاکستان کی نظریاتی اساس کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستانی معاشرے میں کیمونزم اور سیکولر ازم کی کوئی گنجائش نہیں۔ سرخ سویرا کے خواب دیکھنے والے ناکام و نامراد ہوں گے۔ پی ٹی ایم طلباءیونینزکے نام پر گھناو¿نا کھیل کھیل رہی ہے۔  پی ٹی ایم پاک فوج کی کردار کشی کے ایجنڈا پر گامزن ہے۔ پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔طلباء کے آئینی حقوق حاصل کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔   سرخ نہیں سبز سویرا پاکستان کا مقدر بنے گا۔ اسلام اور پاکستان دشمن بیرونی قوتیں طلباءکو اپنے ناپاک مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی سازش کر رہی ہیں۔ انجمن طلباءاسلام کے قائدین نے مزید کہا طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ طلباءسیاست میں بیرونی سیاسی مداخلت فساد کا سبب بنتی ہے۔ حکومت طلباءکے جمہوری حقوق کا احترام کرتے ہوئے طلباءیونینز کے انتخابات کا اعلانکرے۔ملک کی 65فیصد یوتھ طلباء یونینز بحالی کے حق میں ہیں طلباءبرادری 35سال سے ظلم کی  میں پس رہی ہے۔طلباء برادری اپنے حقوق کیلئے اب متحد ہو جائیں۔2020 بحالی طلباءیونینز کا سال ہے، طبقاتی نظام تعلیم نے غریب طالبعلم سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے۔ قوموں کے عروج و زوال میں نوجوان نسل نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ملک میں طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کرکے غریب اور امیر طلبائ کیلئے یکساں تعلیمی سہولتوں کے ساتھ پورے پاکستان میں لاگو کرنے کی ضرورت ہے معاشرے کو امن کا گہوارہ اور پاکستان کو مستحکم بنانے کیلئے نوجوان نسل کی تربیت سب سے اہم ہے قیام پاکستانکے مقاصد حاصل کرنے کیلئے ہم طلباءبرادری کو علم و عمل کے اسلحہ سے لیس کر رہے ہیں۔۔۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے