اوکاڑہ میں نان سٹاپ ڈکیتیاں جاریبینک سے رقم نکلواکر جانے والا شہری لٹ گیا

اوکاڑہ(ملک ظفر سے)اوکاڑہ میں نان سٹاپ ڈکیتیاں جاری، بینک سے رقم نکلواکر جانے والا شہری لٹ گیا،ڈاکوساڑھے چار لاکھ روپے لوٹ کر فرار، مزاحمت پر ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے شہری زخمی ،پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمی شخص ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق نور شاہ کارہائشی فضل بخش الائیڈ بینک سے ساڑھے چار لاکھ روپے نکلوا کر موٹر سائیکل پرجارہاتھا کہ 39تھری آر کے قریب موٹرسائیکل سوار دومسلح ڈاکوو¿ں نے زبردستی روک کر گن پوائنٹ پر ساڑھے چار لاکھ روپے چھین لیے دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے فضل بخش شدید زخمی ہوگیا ،جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پرپولیس تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئی۔ اور زخمی شہری کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرتے ہوئے فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش شروع کردی واضع رہے کہ شہر میں جاری ڈکیتیوں کی حالیہ لہر سے شہریوں میںسخت تشویش پائی جارہی ہے شہریوں نے ،ڈی پی او اوکاڑہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے