شہباز شریف کے ڈکلیئر اثاثے منجمند کرنا انتقام ہے‘مرزا جاوید

رائیونڈ ( تحصیل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماءایم پی اے مرزا جاوید نے کہا کہ حکومتی کٹھ جوڑ ناکام مسلم لیگ ن کے قایدین کی فریاد عدالت عظمی میں بھی سنی گئی، بیاں برادران کی ٹیم کی بے گناہی ایک ایک کرکے سامنے آرہی ہیں پاکستانی قوم کی دعائیں رنگ لا رہی ہیں میاں شہباز شریف کے ڈکلیئر اثاثے منجمند کرنا ہی انتقام ہے ،متحدہ اپوزیشن جماعتیں سلیکٹڈ حکومت کو مانتے ہیں اور نہ ہی آئندہ ماننے کا دوٹوک فیصلہ کر چکی ہے، حکومتی وزراءنے اپنی نااہلی سے سی پیک کو متنازعہ بنادیا، سی پیک کی آفادیت سے پریشان قوتوں کا ہی میاں نواز شریف کے خلاف جال بچھایا ہواہے، آہستہ آہستہ وہ قوتیں بے نقاب ہورہے ہیں ،وہ ان خیالات کا اظہار چنار کورٹس صوبائی دفتر میں کارکنان اور میڈیا سے کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم میاں نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دن رات دعا گو ہیں اللہ تعالی جلد میاں نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرما ئے، موجودہ حکمرانوں سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی اور نہ ہی کریں گے میاں نواز شریف بے گناہ اور موجودہ آمریت نے احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے،تین سال کے ٹرائل میں ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔، میاں نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگانے والوں ہوش کے ناخن لیں میاں نواز شریف کی مٹھی میں پاکستان کی ترقی کا راز ہے ، احتساب بلا امتیازکے حامی اور انتقام کی سیاست کے خلاف ہیں،ملک کی تعمیرو ترقی میں جوکردار ادا کیا اس کا کوئی ثانی نہیں موجودی حکمرانوں نے سابق حکومت سے کئی گنا زیادہ قرض اور عوام کا خون نچوڑا اور کہیں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی ن لیگ فوبیا ن میں مبتلاءحکمران اپنے گرد گھیرا تنگ دیکھ کر بخلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں،موجودہ حکومت جمہوری لباد ے میں آمریت کو اپنا چکی ہے میاں نواز شریف اور ، محتر مہ مرےم نواز شریف، آپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور رانا ثنا اللہ اور دیگر آپوزیشن لیڈروں کو انتقام کا نشانہ بناکر سابق پرویز مشرف دور کو دہرارہی ہیں ،حکمران انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، چھوٹاکاروباری طبقہ گھریلو ضروریات پوری کرنے میں ناکام ، پاکستان کی تبدیلی میں کوئی دوسرا رکاوٹ نہیں بلکہ خود عمران خان کی نا اہلی ہے ، مہنگائی بے روز گاری کی ستائی ہوئی عوام تبدیلی سرکار سے نجات چاہتی ہے

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے