کامونکے: تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن
کامونکے(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کا فوڈ سٹریٹ اورلنڈا مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن،فوڈ سٹریٹ کشادہ ہوگئی ،پختہ تجاوزات مسمار جبکہ دےگر تجاوزات اٹھوالی گئیں ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کامونکے شاہد عباس ،ایم اوآر مس سمیر اسمیع اللہ ،انفورسمنٹ انسپکٹر سلیمان ورک اور دےگر عملہ کارپوریشن کے ہمراہ گذشتہ روز فوڈ سٹریٹ اور لنڈے کی مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا اس موقع پر آپریشن کرتے ہوئے ہوٹلوںاور دےگر مقامات سے تجاوزات ہٹوادیں اس کے علاوہ انہوں نے لنڈے کی مارکیٹ میں بھی آپریشن کیا اور وہاں سے بھی تجاوزات قبضہ میں لے لیں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے پوری فوڈ سٹریٹ کشادہ ہوگئی ۔