خدمتِ خلق سے جو قلبی سکون ملتا ہے وہ لفظوں میں انسان بیان نہیں کر سکتا‘رضوان اسلم

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)خدمتِ خلق سے جو قلبی سکون ملتا ہے وہ لفظوں میں انسان بیان نہیں کر سکتا دعائیں کروانے سے بہتر وہ دعا ہے جو کسی کا دکھ درد دور ہونے کے بعد کسی کے منہ سے بے اختیار نکلتی ہے درحقیقت وہی دعا انسان کو دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے ۔ا ن خیالات کا اظہار ٹکٹ ہولڈر و سٹی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف رضوان اسلم بٹ اور صدرنے پاک کشمیر ویلفیئر سوسائٹی اور اس کی پوری ٹیم کو کامیاب ہیپاٹائٹس ABC کا میڈیکل کیمپ اور 350 افراد کو ویکسینیشن کروانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر بانی سردار ایوب سیفی ‘سیکرٹری انفارمیشن بابا یاسر مغل و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔ صدر پاک کشمیر ویلفیئر سوسائٹی ملک محمد جاوید نے اس موقعہ پر کہا کہ انسانیت کی خدمت کر کے قلب و روح کیساتھ اپنے سچے رب ذوالجلال والا کرام کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے اپنی مخلوق کی خدمت کرنے کے قابل بنایا کیونکہ کسی حاجت مند اور محتاج کی خدمت فرض عبادت کے بعد سب سے عظیم ترین عبادت ہے ۔ مخلوقِ خدا کی مخلصانہ خدمت اﷲ اور رسولﷺ کی رضا و خوشنودی کا بہترین ذریعہ ہے ۔خدمت کا یہ سفر اپنی پوری ویلفیئر کے سنگ جاری و ساری رکھوں گا ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے