نادار ،یتیم بچیوں کی تعلیم و تربیت، انکی شادیاں بھی مشن ہے ‘حاجی رفیق

شیر گڑھ ( نامہ نگار) نادار ،یتیم بچیوں کی تعلیم و تربیت/ انکی شادیاں بھی مشن ہے حاجی رفیق گجر تفصیلات کیمطابق انجمن گجراں پاکستان کا قیام عمل میں لاتے ہوئے پنجاب بھر سے سینکڑوں گجر برداری کے سرکردہ لیڈران نے گرینڈ گجر کنونشن میں خصوصی شرکت کی معروف سماجی شخصیت و میزبان معظم ،حاجی محمد رفیق گجر کو تحصیل رینالہ خورد کا صدر بھی منتخب کیا گیااور باہمی مشاورت کیساتھ انجمن گجراں پاکستان کا منشور طے کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ اس پلیٹ فارم تلے پاکستان بھر کے لاکھوں گجر وں کو اکٹھا کر کے متحد کریں گے ملک بھر میں فری ڈسپنسریوں کا قیام عمل میں لایاجائیگا نادار ،یتیم ،لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کیلئے سکولز بنائے جائیں گے علاوہ ازیں غریب بچیوں کی شادیوں کیلئے فرنیچر ،بنیادی جہیز اور ولیمے کا کھانا بھی دیا جائیگا اس کے علاوہ غریب ترین گجرو ں کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کر نے کیلئے چندے سے روزگار کے مستقل مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ ملک بھر میں آمدہ بلدیاتی و جنرل الیکشن میں مضبوط گجر امیدوار بھی کھڑے کئے جائیں گے حاجی محمد رفیق گجرتحصیل صدر نے حاجی عبدالجبار بھٹی چئیرمین شیر گڑھ پریس کلب سے گفتگو میں کہا کہ گجر برادری کے متحد ہونے سے ملکی سیاست کا نقشہ تبدیل ہو کر رہ جائیگا انشاءاللہ جو گجر سرکاری اہم عہدوں پر فائز ہیں انکی لسٹیں مرتب کر کے انجمن گجراں کو فراہم کریں گے تاکہ ان کو بھی فلاح کیلئے استعمال کیا جاسکے نیک مقصد کیلئے گرینڈ اتحاد کرنے پر میزبان حاجی محمد رفیق گجر نے سب کا شکریہ اداکرتے ہوئے آئندہ کنونشن جلد لاہور میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے