میرے مواخذے کا ساراعمل ہی جعلی ہے، امریکی صدر
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے مواخذے کا ساراعمل ہی جعلی ہے اور بائیں بازوکے انتہا پسند ڈیموکریٹس نفرت کی پارٹی بن گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرامواخذہ میرے ساتھ نا انصافی ہے، میرے مواخذے کا ساراعمل ہی جعلی ہے، بائیں بازوکے انتہا پسند ڈیموکریٹس نفرت کی پارٹی بن گئی ہے جب کہ ڈیموکریٹس بے کاراورامریکا کیلیے بہت برا کررہے ہیں۔
It’s not fair that I’m being Impeached when I’ve done absolutely nothing wrong! The Radical Left, Do Nothing Democrats have become the Party of Hate. They are so bad for our Country!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 14, 2019
ٹوئٹر پرہی صدرٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے کہا گیا کہ انہوں نے بالکل کوئی غلط کام نہیں کیا، ڈیموکریٹس ان کے متعلق اپنے بیان سے پھرگئے، ڈیموکریٹس نے کہا تھا مواخذے کی کارروائی غیرجانبدارانہ ہوگی لیکن وہ اب مکمل جانبدارانہ کارروائی کررہے ہیں۔
Democrats once said there should “NEVER” be a totally partisan impeachment.
But that’s exactly what they are doing right now! pic.twitter.com/pbpBL8KRsS
— Team Trump (@TeamTrump) December 13, 2019
ٹیم ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے کسی بھی صدرنے اتنا کام نہیں کیا جتنا ٹرمپ نے کیا، ڈیموکریٹس صرف ڈونلڈ ٹرمپ کوان کے عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ 2020 کے انتخابات میں بھی وہ ٹرمپ کو ہرا نہیں سکتے۔
No president has accomplished more than President @realDonaldTrump has.
Democrats only want to remove him from office because they have no chance at beating him in 2020.
Look at their field – no wonder they're petrified! pic.twitter.com/SGAQBd8lyN
— Team Trump (@TeamTrump) December 13, 2019
واضح رہے کہ گزشتہ روزصدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی کی سماعت کرنے والی جوڈیشری کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی تھی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کی جائے گی جس کے بعد باضابطہ کارروائی کا آغاز ہوجائے گا۔