محکمہ تعلیم سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

کراچی: سندھ کی اہم شخصیات نے محکمہ تعلیم میں اربوں روپے کی کرپشن کو چھپانے کیلیے اپنا اثر رسوخ استعمال کرنا شروع کر دیا۔

آئی بی اے سکھر کی تشخیصی ٹیم کی جانب سے مرتب کی جانے والی رپورٹ میں ای ایم آئی ایس پروجیکٹ ، ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سندھ میں اربوں روپے کی لاگت سے شروع کیے جانے والے منصوبے میں بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

منصوبہ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کو ڈیجیٹلائز تبدیلی کے تحت کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ ( سی آر ایم) اور برنس انٹیلی جنس( بی آئی) کو متعارف کرانے کے لیے ڈائزین کیا گیا تھا تاہم اس کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو لاتعلق رکھا گیا، دو مرحلوں میں مکمل کیا جانے والا منصوبہ پہلے ہی مرحلے میں ناکامی سے دوچار ہوگیا،رپورٹ نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے