ماہرہ خان کا ’دو ٹکے کی عورت‘ کہنے والی خاتون صارف کو کرارا جواب

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے انہیں ’’دو ٹکے کی عورت‘‘ کہنے والی خاتون صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس خاتون کو بہترین تعلیم اور تربیت کی ضرورت ہے۔

مومل نامی ٹوئٹر صارف نے ماہرہ خان کے لیے انتہائی نازیبا زبان اور الفاظ استعمال کرتے ہوئے ان پر نامناسب الزامات لگائے اور کہا کہ آپ جیسی ’’دوٹکے کی عورت‘‘ کی معاشرے میں کوئی حیثیت نہیں۔

ماہرہ خان اکثر خود پر ہونے والی تنقید کا جواب نہیں دیتیں تاہم اس بار ماہرہ خان نے خاتون صارف کو ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا آپ کی ذہنیت آپ کے لفظوں میں صاف نظر آرہی ہے۔ میری کمائی حلال کی ہے ورنہ آپ کو اچھے اسکول بھیجنے کا ذمہ میں اٹھاتی۔ جہاں تک بات رہی ’’دو ٹکے‘‘ کی ہم جیسی عورتیں اپنے آپ پر قیمت نہیں لگاتیں اور نہ ہی کسی اور انسان پر۔


سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے خاتون صارف کو دئیے گئے جواب کو بے حد سراہا جارہا ہے جب کہ ان کے لیے اتنے انتہائی نازیبا زبان استعمال کرنے پر خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اداکار شان نے خاتون صارف کے الفاظوں اور انداز پر تنقید کرتے ہوئے کہا زبان اور الفاظ دونوں سے آپ کا معیار نظر آتا ہے۔ بہت شرم آرہی ہے آپ کو پاکستانی کہتے ہوئے۔ ماہرہ خان ایک پاکستانی ہیں، انہوں نے اپنے کام سے عزت کمائی ہے آپ ان سے جینے کا طریقہ سیکھیں۔

سمیرا خان نامی صارف نے بھی ماہرہ خان کی حمایت کرتے ہوئے مومل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اس بہن کو ایک بات کہنا چاہوں گی سیانے کہتے ہیں کہ سوچ سمجھ کر بولا کرو الفاظ نسلوں کا تعارف کرادیتے ہیں-

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے