پاکستانی بیٹسمینوں کے بعد باولرز نے سری لنکا کو دھو ڈالا ، تاریخی کامیابی سمیٹ لی
کراچی :پاکستان نے کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا کو 263 رنز سے شکست دے کر 13 سال بعد ہوم سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ، سری لنکا کی پوری ٹیم پاکستان کے 476 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 212 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی جبکہ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ سری لنکن بیٹسمینوں پر قہر بن کر برسے اور انہوں نے پانچ کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا۔
پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 476 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے سات وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز سے کھیل کا آغاز کیا لیکن نسیم شاہ نے آتے ہی مخالف ٹیم کے بلے بازوں کے پر خچے اڑا دیئے اور پہلے ہی اوور میں دو کھلاڑیوں کو پولین پہنچا دیا جبکہ ان کے بعد اگلے ہی اوور میں یاسر شاہ نے آخری کھلاڑی کو آوٹ کر کے قومی ٹیم کی جیت پر مہر ثبت کر دی ۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے پانچ، یاسر شاہ نے دو، شاہین شاہ آفریدی ، حارث سہیل اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ا س سے قبل مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورپاکستان کی پوری ٹیم 191 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں اسد شفیق 63 کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ بابراعظم 60 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور عابد علی نے 38 رنز بنائے تاہم ان کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوا ۔
سری لنکا نے پاکستان کے 191 رنز کے جواب میں 271 رنز بنائے اور 80 رنز کی برتری حاصل کی جس میں چندی مال نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 رنز بنائے اور ان کے علاوہ سری لنکا کا کوئی اور کھلاڑی نصف سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوا ۔ پریرا نے 48 ، سلوا نے 32 اور کپتان کرونارتنے نے 25 رنز کی اننگ کھیلی ۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے اپنی باولنگ کا جادو جگاتے ہوئے مخالف ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ محمد عباس نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور حارث سہیل ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔
سری لنکا کے 271 رنز کے جواب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا اورقومی ٹیم کے چار ٹاپ بلے بازوں نے سینچریاں بنا کر منفرد اعزاز حاصل کیا ، اس کے ساتھ ہی تین وکٹوں کے نقصان پر 555 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی اور سری لنکا کو جیت کیلئے 476 رنز کا ہدف دیا ۔ پاکستان کی جانب سے عابد علی نے 174 ، شان مسعود نے 135 ، اظہر علی نے 118 رنز بنائے جبکہ بابراعظم 100 اور محمد رضوان 21 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔
پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 476 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے کی پوری ٹیم 212رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں اوپننگ پر آنے والے فرنینڈ و 102 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ڈیکویلا 65 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تاہم ان نے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکرد گی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا ۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے شاند ار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا اور یاسر شاہ نے 2 کھلاڑی آوٹ کیے جبکہ شاہین شاہ آفریدی ، محمد عباس، سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔