نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد
کراچی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے، عدالت نے راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی، عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے گواہوں کو 11 اپریل کو طلب کرلیا۔